National

اجودھیا دھماکہ:مہلوکین کی تعداد چھ تک پہنچی

اجودھیا دھماکہ:مہلوکین کی تعداد چھ تک پہنچی

اجودھیا،10 اکتوبر : اترپردیش کے ضلع اجودھیا کے نگر پنچایت کے مہارانا پرتاپ وارڈ کے پگلابھاری گاوں میں جمعرات کی دیر شام ہوئے زبردست دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے ۔ جمعہ کی صبح جب انتظامیہ نے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا تو رام کمار گپتا کی اہلیہ وندنا گپتا کی لاش شدید طور پر مسخ شدہ حالت میں برآمد ہوئی۔ اس طرح اب تک مرنے والوں میں رام کمار گپتا عرف پارس ناتھ عرف پپو، ان کی اہلیہ وندنا گپتا، بیٹی ایشی، بیٹے لو اور یش کے علاوہ ان کے یہاں کام کرنے والا مزدور رام سجیون نشاد، ساکن لطف آباد بچھولی کوتوالی بیکاپور شامل ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ نے حادثہ کے بعد ملبے میں تبدیل مکان کو محاصرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کی وجوہات کی جانچ مختلف پہلو¶ں سے کر رہی ہے ۔ ضلع کے انچارچ وزیر سوریہ پرتاپ شاہی نے جائے وقوع کا معائنہ کیا۔ وہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے مزدور رام سجیون نشاد کے گھر لُطف آباد بھی گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ایودھیا کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نے جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ "یہ دھماکہ بارود سے ہوا ہے ، لیکن پولیس اس کے اسباب چھپانے کے لیے الگ کہانی گھڑ رہی ہے ۔" انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ سال بھی اسی شخص کے گا¶ں والے مکان میں دھماکہ ہوا تھا جس میں تین بے گناہ مارے گئے تھے ۔ اگر اس وقت پولیس نے کارروائی کی ہوتی تو آج اتنا بڑا سانحہ پیش نہ آتا۔ گزشتہ سال کے دھماکے کے بعد گا¶ں والوں نے اسے نکال دیا تھا، جس کے بعد وہ کھیت میں نیا گھر بنا کر غیر قانونی کاروبار کر رہا تھا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments