Entertainment

اجے دیوگن کی فلم چوہان کے ٹیزر پر شدید تنقید، حقائق کے منافی قرار

اجے دیوگن کی فلم چوہان کے ٹیزر پر شدید تنقید، حقائق کے منافی قرار

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم چوہان کا ٹیزر جاری ہونے کے بعد شدید تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین، انسانی حقوق کے حامیوں اور کشمیر کی بعض سیاسی جماعتوں نے ٹیزر کو کشمیر میں پیلٹ گن متاثرین کے زخموں کو معمولی ظاہر کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ٹیزر میں ایک نوجوان کو احتجاج کے دوران آنکھوں میں پیلٹ لگتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ پس منظر میں اجے دیوگن کی آواز سنائی دیتی ہے، جس میں ان چوٹوں کو محدود نقصان قرار دیا جاتا ہے۔ یہ مکالمہ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ پیلٹ گن سے متاثر ہونے والے ہزاروں کشمیریوں کی تکالیف اور مستقل معذوری کو اس انداز میں پیش کرنا ناصرف حقائق کے منافی بلکہ متاثرین کی توہین کے مترادف ہے۔ رپورٹس کے مطابق 2010ء سے 2016ء کے درمیان مقبوضہ کشمیر میں 10 ہزار سے زائد افراد پیلٹ گن سے زخمی ہوئے، جبکہ صرف جولائی سے اکتوبر 2016 کے دوران ہونے والے احتجاج میں تقریباً 6 ہزار افراد متاثر ہوئے۔ ان میں سے 782 افراد کی آنکھوں پر پیلٹ لگے اور متعدد افراد ایک یا دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا۔ ایک صارف نے لکھا پیلٹ گن کو محدود نقصان کہنا ان ہزاروں نوجوانوں کی تکلیف کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے جنہوں نے اپنی بینائی کھو دی۔ کئی صارفین نے کشمیری متاثرین، جن میں حبا نثار اور انشاء مشتاق جیسے کیسز شامل ہیں، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیلٹ گن کے اثرات کو معمولی قرار دینا حقیقت کے برعکس ہے۔ بعض صارفین نے فلم کو پروپیگنڈا فلم قرار دیتے ہوئے اس کے مقصد اور وقت پر بھی سوالات اٹھائے، جبکہ جموں و کشمیر کی بعض علاقائی سیاسی جماعتوں نے بھی ٹیزر پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ متاثرین کے حقیقی تجربات کو نظرانداز کرتا ہے۔ دوسری جانب، ایک تحقیقی مطالعے کے مطابق پیلٹ گن سے زخمی ہونے والے افراد میں ذہنی صحت کے مسائل کی شرح نمایاں طور پر زیادہ دیکھی گئی۔ تحقیق کے مطابق ایسے متاثرین میں ڈپریشن، ایڈجسٹمنٹ ڈس آرڈر، پینک ڈس آرڈر، پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر ) اور جنرلائزڈ اینگزائٹی ڈس آرڈر جیسے نفسیاتی عوارض عام پائے گئے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments