Entertainment

اجے دیوگن کی بیٹی نائیسا دیوگن کی گاڑی میں روتے ہوئے ویڈیو وائرل

اجے دیوگن کی بیٹی نائیسا دیوگن کی گاڑی میں روتے ہوئے ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی نائیسا دیوگن کی گاڑی میں بیٹھ کر روتے ہوئے فون پر بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں نائیسا کو گاڑی کے اندر فون پر بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں ان کی آنکھیں سرخ نظر آ رہی ہیں اور وہ بظاہر جذباتی حالت میں ہیں، جس سے کئی صارفین نے قیاس آرائی کی کہ وہ شاید رو رہی ہیں، تاہم اس جذباتی لمحے کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ خیال رہے کہ نائیسا کی والدہ اداکارہ کاجول نے اپنی بیٹی کے اداکاری میں قدم رکھنے سے متعلق واضح کیا ہے کہ بیٹی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ کاجول نے حال ہی میں کہا کہ میں نہیں سوچتی کہ نائیسا اداکاری میں آئیں گی۔ وہ 22 سال کی ہیں اور لگتا ہے کہ انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اس میں نہیں آئیں گی۔ نائیسا دیوگن نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے راستے خود چنیں گی اور اسٹار کڈ ہونے کے ناطے پیدا ہونے والی توقعات سے آزاد ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments