National

ایندھن کی قلت کی افواہیں بے بنیاد، ملک میں پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کا وافر ذخیرہ موجود: تیل کمپنیاں

ایندھن کی قلت کی افواہیں بے بنیاد، ملک میں پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کا وافر ذخیرہ موجود: تیل کمپنیاں

نئی دہلی: ملک میں پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قلت سے متعلق پھیلنے والی افواہوں کے درمیان تیل کمپنیوں اور حکومت نے صورتحال کو مکمل طور پر معمول کے مطابق قرار دیتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ حکام کے مطابق ملک بھر میں ایندھن کی سپلائی بلا تعطل جاری ہے اور ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں۔ بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی کوئی کمی نہیں ہے۔ کمپنی نے واضح کیا کہ سپلائی چین بغیر کسی رکاوٹ کے معمول کے مطابق چل رہی ہے اور صارفین کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments