National

افواہوں کے درمیان خان سر عدالت نہیں پہنچے ، اگلی سماعت کے دن عبوری ضمانت کے لیے عرضی داخل کریں گے

افواہوں کے درمیان خان سر عدالت نہیں پہنچے ، اگلی سماعت کے دن عبوری ضمانت کے لیے عرضی داخل کریں گے

پٹنہ، 6 جون (یو این آئی) راجدھانی پٹنہ کے مصلّح پور ہاٹ علاقے میں خان گلوبل اسٹڈیز کے مین گیٹ کے قریب گزشتہ 2 جون کو ہوئے مبینہ فائرنگ کے معاملے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد، ادارے سے وابستہ دو گارڈز کی جانب سے آج پٹنہ کی نچلی عدالت میں داخل کی گئی ضمانت کی عرضی پر سماعت پیر کو ہوگی، وہیں کچہری میں پہنچنے کی افواہوں کے درمیان خان سر (فیصل خان) عدالت میں حاضر نہیں ہوئے ۔ اس معاملے میں خان سر کے وکیل اروند کمار ملوار نے بتایا کہ خان گلوبل کے گیٹ پر ہوئے واقعہ کے بعد ادارے کے ایک شخص نے دوسرے ادارے کے ڈائریکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی اور اسی کے جواب میں مخالف فریق نے بھی ایف آئی آر درج کرائی ہے ، جس میں خود کی حفاظت کے لیے ہوائی فائر کرنے والے گارڈز کے ساتھ خان سر کا نام بھی شامل کر دیا گیا ہے ۔ مسٹر ملوار نے کہا کہ خان سر اگلی سماعت کے دن عبوری ضمانت کی عرضی داخل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضمانت ملنا یا نہ ملنا عدالت پر منحصر ہے ، لیکن غور سے دیکھنے پر خان سر کے خلاف کوئی کیس نہیں بنتا اور جان بوجھ کر انہیں پھنسانے کے لیے ایف آئی آر میں نام ڈالا گیا ہے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments