Entertainment

افواہ پھیلائی جارہی ہے، میں نے بیوی کو دھوکا دیا، دھروو راٹھی

افواہ پھیلائی جارہی ہے، میں نے بیوی کو دھوکا دیا، دھروو راٹھی

معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر دھروو راٹھی نے اپنی اہلیہ جولی کو دھوکہ دینے سے متعلق گردش کرنے والی افواہ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹی اور من گھڑت قرار دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ان کے خلاف بے وفائی کے الزامات سامنے آئے تھے، جس پر انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے وضاحت پیش کی۔ دھروو راٹھی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ اس وقت اپنی ٹیم کے ساتھ دبئی میں موجود ہیں، جہاں انہیں معلوم ہوا کہ ان کے بارے میں بے بنیاد افواہ پھیلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر چند ماہ بعد کچھ عناصر ان کے خلاف منفی اور من گھڑت خبریں پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر اس بار تو انہوں نے حد ہی پار کر دی ہے۔ دھروو راٹھی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ افواہ پھیلانے والوں نے جعلی خبر بنانے کے لیے بھی کوئی خاص محنت نہیں کی، حتیٰ کہ جعلی اے آئی چیٹس یا اسکرین شاٹس تک نہیں بنائے۔ یوٹیوبر کا کہنا ہے کہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا آسان نہیں کیونکہ وہ اپنی اہلیہ سے بے حد وفادار ہیں اور ایسا سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے بدنام کرنا ہے تو تمہیں محنت کرنا پڑے گی، تھوڑا دماغ استعمال کرنا پڑے گا، کیونکہ ایسی ناقابلِ یقین باتوں پر کون یقین کرے گا؟ ان افواہوں کے بعد دھروو راٹھی کی اہلیہ جولی نے بھی سوشل میڈیا پر ردِعمل دیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسی جھوٹی خبروں کو نہ پھیلائیں۔ انہوں نے لکھا کہ دھروو ایک بہترین شوہر ہیں اور وہ دونوں اپنی زندگی سے خوش ہیں۔ خیال رہے کہ دھروو راٹھی نے 2021 میں آسٹریا کے شہر ویانا کے بیلویدیئر پیلس میں اپنی جرمن دوست جولی لیبر سے شادی کی تھی۔ بعد ازاں 2022 میں دونوں نے ہندو رسم و رواج کے مطابق بھی شادی کی، 2024 میں یہ جوڑا ایک بیٹے کا والدین بنا۔ ایک انٹرویو میں دھروو راٹھی نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی ملاقات جولی سے 2014 میں ایک ٹرام میں ہوئی تھی، جب دونوں کی عمر 19 سال تھی، اسی سال انہوں نے اپنے یوٹیوب کریئر کا آغاز بھی کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments