آگرہ: بھارت کے دورے پر آئے ہوئے افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اتوار کی صبح 11 بجے کے قریب آگرہ پہنچنا تھا لیکن آخری لمحات میں ان کا یہ منصوبہ منسوخ کر دیا گیا۔ یہ جانکاری اے سی پی تاج سیکورٹی سید اریب احمد نے دی۔ مولوی امیر خان متقی نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کرنا تھا، لیکن ان کا منصوبہ منسوخ کر دیا گیا۔ متقی کو دہلی واپس آنے سے پہلے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تاریخی یادگار تاج محل پر گزارنا تھا۔ منسوخی کی تصدیق ضلعی انتظامیہ کے پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ نے بھی کی۔ افغان وزیر خارجہ امیر خان وزیر متقی کے آگرہ دورہ منسوخ کئے جانے کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آپائی ہے۔ متقی کے دورے کے مدنظر تاج محل کے احاطہ میں سخت سکیورٹی بندوبست کئے گئے تھے۔ انتظامیہ اور حکام امیر خان وزیر متقی کے دورے سے متعلق الرٹ پر تھے۔ حالانکہ عام سیاحوں کے تاج محل میں داخلے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی تھی۔ ایسی صورتحال میں ، پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ، سی آئی ایس ایف نے ان کے حفاظتی انتظامات کو دیکھنے والی تھی۔ متقی کا آگرہ کی ہوٹل میں دوپہر کے کھانے کا بھی نظم کیا گیا تھا جس میں ان کے دوستوں کے علاوہ کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں تھی۔ واضح رہے، افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان وزیر متقی ہندوستان کے سات روزہ دورے پر ہیں۔ متقی نے دہلی میں اپنے ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر سے بھی ملاقات کی ہے جس میں بھارت نے کابل میں سفارتخانہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان وزیر متقی نے ہفتے کے روز ہندوستان کے اپنے جاریہ ہفتہ کے دورے کے دوران اتر پردیش کے سہارنپور ضلع میں تاریخی دارالعلوم دیوبند کا دورہ کیا تھا۔ سہارنپور میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے، متقی نے ہندوستانی مسلمانوں اور مذہبی اسکالرز کی طرف سے خاص طور پر دیوبند کے دورے کے دوران ملنے والی گرمجوشی اور پیار کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
Source: Social media
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو