National

افغانستان اور پاکستان کی صورتحال پر ہندستان کی گہری نظر، افغانستان کی خودمختاری کے تئیں پابند عہد: وزارت خارجہ

افغانستان اور پاکستان کی صورتحال پر ہندستان کی گہری نظر، افغانستان کی خودمختاری کے تئیں پابند عہد: وزارت خارجہ

نئی دہلی، 16 اکتوبر: پاکستان پر دہشت گرد تنظیموں کو پناہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے ہندستان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان تنازعہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور افغانستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کے تئیں پوری طرح پابند عہد ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کے روز یہاں ہفتہ واری بریفنگ میں اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان نہ صرف دہشت گرد تنظیموں کو پناہ دیتا ہے بلکہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کی سرپرستی بھی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا، "تین چیزیں واضح ہیں، پہلی، پاکستان دہشت گرد تنظیموں کو پناہ دیتا ہے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی سرپرستی کرتا ہے ۔ دوسری، اپنی اندرونی ناکامیوں کا ذمہ دار اپنے پڑوسیوں کو ٹھہرانا پاکستان کی دیرینہ عادت ہے ۔ تیسری، پاکستان اس بات سے پریشان ہے کہ افغانستان اپنے علاقوں پر خودمختار اختیارات کا استعمال کر رہا ہے ۔ ہندوستان افغانستان کی خودمختاری، اور علاقائی سالمیت کے تئیں مکمل طور پر پرعزم ہے ۔" ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جس طرح دہشت گردی کو فروغ دیا جا رہا ہے اس سے سب لوگ بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک بار پھر عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان پر دبا¶ ڈالے ۔ پاکستانی فوج کی جانب سے افغانستان میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ معصوم لوگوں پر حملے قابل مذمت ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments