National

افضل خان مقبرہ کے اطراف  امتناعی احکام نافذ

افضل خان مقبرہ کے اطراف امتناعی احکام نافذ

ستارا ، 26 نومبر: پرتاپ گڑھ میں شیو پرتاپ دیوس کے موقع پر امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے پیش نظر، افضل خان کے مقبرے کے ارد گرد تین سو میٹر کے دائرے میں امتناعی احکامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔ یہ احکامات سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تشار دوشی کی جانب سے جاری کیے گئے جو 26 نومبر سے 24 جنوری کی درمیانی رات تک نافذ رہیں گے ۔ شیو پرتاپ دیوس 27 نومبر کو قلعہ پرتاپ گڑھ میں منایا جائے گا، جس کیلئے ضلع کلکٹر سنتوش پاٹل نے تمام محکموں کو محتاط انداز میں تیاری کی ہدایات دی ہیں۔ کلکٹر نے کہا کہ قلعے میں الیکٹرک لائٹنگ، صفائی، تاریخی مردانہ کھیل اور پوواڈوں کا اہتمام کیا جائے ، جبکہ ایس ٹی مہامنڈل کو بیرونی سیاحوں کیلئے بسوں کی سہولت فراہم کرنی ہوگی۔ سیاحوں کیلئے ریفریشمنٹ اور سڑکوں کی مرمت، خاص طور پر مہابلیشور سے پرتاپ گڑھ اور پرتاپ گڑھ سے پولاد پور تک کے راستوں کی درستگی کی بھی ہدایات دی گئیں۔ انتظامیہ نے یاد دلایا کہ نومبر 2022 میں افضل خان کی قبر کے قریب سے تجاوزات ہٹائے گئے تھے جس کے بعد علاقہ دوبارہ بحث کا مرکز بنا تھا۔ عدالت نے تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا تھا کیونکہ یہ مقام انتہائی حساس تصور کیا جاتا ہے ۔ 1990 سے اس متنازعہ مقام پر ایک ایکڑ کے قریب تجاوزات قائم تھے جبکہ اصل قبر صرف چند فٹ کے رقبے پر ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments