ادھوٹھاکرے نے ان دعووں کو خارج کردیا، جس میں کہا گیا کہ ان کی پارٹی شیوسینا (ادھوبالا صاحب ٹھاکرے) کا انضمام کانگریس میں ہوسکتا ہے۔ دراصل، باغی اراکین پارلیمنٹ نے شیوسینا (یوبی ٹی) کے کانگریس میں انضمام کے خدشہ کو پارٹی چھوڑنے کی وجہ بتائی تھی۔ جمعہ (19 جون) کوپارٹی کے 60ویں یوم تاسیس کے موقع پرادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ 30 سال رہ کربھی ہم بی جے پی میں شامل شامل نہیں ہوئے تو کانگریس میں انضمام کرنے کی بات کہاں سے آگئی۔ شیوسینا یوبی ٹی کے سربراہ نے کہا کہ شیوسینا کسی بھی انضمام کے لئے نہیں بنی ہے۔ شیوسینا مراٹھی لوگوں کے حقوق اورجدوجہد کے لئے بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا، “میں یہ نہیں کہوں گا کہ کانگریس نے ہمیں کبھی پریشان نہیں کیا۔ ہماری آدھی سیاسی زندگی کانگریس کے مخالفت میں گزری ہے، کیونکہ اس وقت ہم بی جے پی کے ساتھ تھے اور بالا صاحب ٹھاکرے ان کی حمایت میں کھڑے رہتے تھے۔ کانگریس نے ہمارے لوگوں کو توڑا، لیکن انہیں کبھی وزیراعلیٰ نہیں بنایا۔ کانگریس نے ہمیں پریشان کیا، لیکن اتنا نہیں کیا۔ ماتوشری کی طرف سے لال بھری نظروں سے نہیں دیکھا۔ کانگریس نے کم ازکم اپنے الفاظ کا احترام کیا۔” ممبئی کے سائن (ایسٹ) میں شری شنموکھانند چندرشیکھرسرسوتی آڈیٹوریم میں اپنے خطاب میں ادھو ٹھاکرے نے باغی ارکان پارلیمنٹ کونشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، “لوگ کہتے ہیں کہ ادھوٹھاکرے سے ملاقات نہیں ہوتی، توآپ (باغی ممبران پارلیمنٹ) کیسے جیت گئے؟ ہم نے 4 ممبران پارلیمنٹ (تین لوک سبھا اورایک راجیہ سبھا ایم پی جواب بھی پارٹی کے ساتھ ہیں) کوعزت بخشی ہے۔ ان چاروں نے قومی سطح پرشیوسینا کی مضبوطی سے نمائندگی کی ہے۔ ہم نے کئی بحرانوں کا سامنا کیا ہے۔ یہ بحران ایک بڑا مسئلہ نہیں ہے۔” ادھوٹھاکرے نے کہا، “کچھ لوگ چلا چلاکر کہہ رہے ہیں کہ شیوسینا کا کانگریس میں انضمام ہوجائے گا۔ 30 سال بی جے پی کے ساتھ رہنے کے باوجود ہم نے کبھی شیوسینا کا بی جے پی میں انضمام نہیں کیا۔ تو کیا میں کانگریس میں انضمام کردوں گا؟ اب تو بی جے پی کا ہی مندھے (شندے) میں انضمام ہوگا۔ ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ بی جے پی والوں کو ان کی داڑھی کھجلانی پڑتی ہے۔ تمہیں سیاست میں اپنے لوگ نہیں ملتے تو ہمارے لوگوں کو کیوں بھگاتے ہو؟ اپنی اس بانجھ پن کی بیماری کا علاج تلاش کرو۔”
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات