National

ادھو ٹھاکرے کا بی جے پی پر بڑا حملہ، پوچھا-وقف بل کا ہندوتوا سے کیا تعلق؟

ادھو ٹھاکرے کا بی جے پی پر بڑا حملہ، پوچھا-وقف بل کا ہندوتوا سے کیا تعلق؟

شیوسینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت کی نظر وقف بورڈ کی زمین پر ہے اور مستقبل میں وہ مندروں، گرجا گھروں اور گوردواروں کی زمین پر بھی نظریں گڑا سکتی ہے۔ لوک سبھا سے بل کی منظوری کے چند گھنٹوں بعد ایک پریس کانفرنس میں ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ان کی پارٹی نے وقف ترمیمی بل پر بی جے پی کے موقف کی مخالفت کرتی ہے اور یہ قانون’’اس (وقف) کی زمین چھین کر اسے اپنے صنعت کار دوستوں کی سازش‘‘ ہے۔ واضح رہے کہ شیو سینا (یو بی ٹی) پہلے بی جے پی کی اتحادی تھی، لیکن فی الحال انڈیا اتحاد کا حصہ ہے۔ ادھو ٹھاکرے کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مہاراشٹر کے نائب وزیر ایکناتھ شندے نے کہا ہےکہ ادھو ٹھاکرے کا یہ بیان کانگریس سے ہاتھ ملانے سے بھی ’’بڑا جرم‘‘ ہے۔ ٹھاکرے نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ’’بی جے پی اور بل کی حمایت کرنے والے اس کے اتحادیوں نے مسلم کمیونٹی کے بارے میں جو تشویش ظاہر کی ہے وہ (پاکستان کے بانی محمد علی) جناح کو بھی شرمندہ کر دے گی۔‘‘ دریں اثنا مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ٹھاکرے نے مزید کہا کہ ’’آپ کی نظر وقف اراضی پر ہے، لیکن مندروں کے ٹرسٹوں، گرجا گھروں، گوردواروں کے پاس بھی زمین ہے۔ ہو سکتا ہے آپ کی نظر ہم (ہندو مندروں کی زمینوں) پر بھی ہو۔ یہ بل صرف زمین کے لیے لایا گیا ہے۔ ہم نے اسی افسوسناک بات کی مخالفت کی ہے۔‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments