بالی ووڈ اداکارہ سیانی گپتا نے کہا ہے کہ جب میں نے فلموں میں اداکاری شروع کی تو والدہ نے اس پر کلائی کاٹ لینے کی دھمکی دی اور کہا کہ اداکاروں کو بدکردار اور غلط پیشے سے منسلک کیا جاتا ہے۔ کولکتہ سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ اداکارہ کے مطابق ان کی والدہ اس بات پر بالکل راضی نہیں تھیں کہ میں اپنی اچھی تنخواہ والی نوکری چھوڑ کر اداکاری کو بطور پیشہ اختیار کروں، اس صورتحال کے باعث میں ایک ماہ تک اپنی والدہ سے بات نہیں کر سکی۔ ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو میں سایانی گپتا کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس وقت اداکارہ بننا چاہتی تھیں اور اس بارے میں مزید سیکھنا چاہتی تھیں، لیکن اس لیے مجھے کم عمری میں ملنے والی اپنی اعلیٰ تنخواہ والی کارپوریٹ نوکری چھوڑنی پڑی، یہ ایک ایسا فیصلہ تھا جس کی میری والدہ نے حمایت نہیں کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب انہیں اداکاری کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایف ٹی آئی آئی میں داخلہ ملا تو اس کے بعد ان کی والدہ نے ایک ماہ تک ان سے بات نہیں کی۔ جب میں ٹریننگ کے لیے پونا جانے لگی تو والدہ نے کہا اگر تم وہاں گئیں تو میں اپنی کلائی کاٹ لوں گی۔ وہ ڈیڑھ سال میرے لیے انتہائی بوریت بھرے تھے۔ سایانی نے 2012 میں فلم سیکنڈ میرج ڈاٹ کام کے ذریعے ہندی فلموں میں اپنا کیریئر شروع کیا۔ انہیں 2015 میں فلم مارگریٹا ود اے اسٹرا میں معاون کردار سے کافی شہرت ملی۔ اسکے علاوہ انھوں نے فین، جولی ایل ایل بی 2 اور آرٹیکل 15 جیسی فلموں میں کام کیا۔ دسمبر 2025 میں وہ فور مور شاٹس پلیز، سیزن 4 میں دیکھی گئیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود