اداکارہ تریشا کرشنن کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ وائرل ہوگیا، جس نے تامل ناڈو اسمبلی انتخابات کے نتائج میں اداکار و سیاستدان وجے کی جماعت ٹی وی کے کی مضبوط کارکردگی کے بعد خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔ یہ ویڈیو کلپ، جو مبینہ طور پر 2004 کے ایک انٹرویو سے لیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، خاص طور پر اس وقت جب حالیہ انتخابی رجحانات کے بعد وجے اور ان کی پارٹی کے حوالے سے سیاسی بحث میں اضافہ ہوا ہے۔ تریشا کے فلمی کیریئر کے ابتدائی دور میں ریکارڈ کیے گئے اس انٹرویو میں ان کے خوابوں اور مستقبل کے اہداف کے بارے میں پوچھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ دس برسوں میں تامل ناڈو کی وزیرِ اعلیٰ بننا چاہتی ہیں۔ ویڈیو میں تریشا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں تامل ناڈو کی سی ایم بننا چاہتی ہوں۔ سچ میں! انتظار کریں اور دیکھیں، میں اگلے 10 سال میں یہ حاصل کر لوں گی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وزیرِ اعلیٰ بننے کے بعد وہ کیا کریں گی، تو انہوں نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ سب مجھے ووٹ دیں اور جتوائیں، پھر میں بتاؤں گی۔ تریشا، جو آج اپنی 43ویں سالگرہ منا رہی ہیں، چنئی میں وجے کی رہائش گاہ پر بھی گئیں۔ ان کی اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ گزشتہ چند مہینوں سے وجے اور تریشا کے درمیان تعلقات کی افواہیں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی ان خبروں پر ردِعمل نہیں دیا۔ تامل ناڈو میں اس وقت انتخابی معرکہ جاری ہے، جس میں حکمران جماعت ڈی ایم کے، اپوزیشن اے آئی اے ڈی ایم کے جو بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں ہے اور ایک نئی سیاسی قوت، اداکار وجے کی جماعت تملگا ویٹری کزگم (ٹی ایم کے) شامل ہیں۔ ٹی وی کے اس وقت ریاست کی کل 234 نشستوں میں سے 106 پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود