بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کے پاؤں کی انگلی شوٹنگ کے دوران فریکچر ہوگئی، جس کے بعد فلم بندی کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شردھا کپور ایک طویل ڈانس سیکوینس فلماتے ہوئے پاؤں کی انگلی فریکچر کروا بیٹھیں۔ ڈانس نمبر کے لیے وہ نوواری ساڑی اور روایتی زیورات پہنے ہوئی تھیں۔ ڈانس کے ایک مرحلے میں انہوں نے غلطی سے سارا وزن ایک پاؤں پر ڈال دیا اور توازن بگڑنے کے باعث زخمی ہو گئیں۔ ہدایتکار لکشمن اوٹیکر نے فوری طور پر شوٹنگ روک دی، تاہم شردھا نے اصرار کیا کہ یونٹ کام جاری رکھے۔ وہ ممبئی واپس آنے کے بعد مدھ آئی لینڈ کے سیٹ پر کلوز اپ اور جذباتی مناظر بھی شوٹ کرواتی رہیں۔ تاہم چند گھنٹوں بعد درد بڑھنے لگا اور بالآخر یونٹ کو شوٹنگ مکمل طور پر روکنا پڑی۔ ’ایتھا‘ مہاراشٹر کی معروف ڈانسر، اداکارہ اور تماشہ آرٹسٹ وتھابائی کی زندگی پر مبنی فلم ہے، جنہیں ریاست کی ثقافتی تاریخ میں ایک عظیم فنکار کا درجہ حاصل ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے لکشمن اوٹیکر سے رابطے کی کوشش کی گئی، تاہم تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟