Entertainment

اداکار راجپال یادیو کیخلاف چیک باؤنس کیس میں فیصلہ محفوظ

اداکار راجپال یادیو کیخلاف چیک باؤنس کیس میں فیصلہ محفوظ

دہلی ہائی کورٹ نے اداکار راجپال یادیو کے خلاف چیک باؤنس کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا۔ واضح رہے کہ یادیو اس سال کے آغاز میں اس معاملے پر کچھ عرصہ کے لیے تہاڑ جیل میں بھی رہ چکے ہیں۔ سماعت کے دوران عدالت نے ان کے مؤقف میں تضادات پر سوال اٹھائے اور کہا کہ دیے گئے وعدے اور موجودہ بیانات میں فرق ہے۔ شکایت کنندہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یادیو سزا قبول کر چکے ہیں اور اب ذمہ داری سے نہیں بچ سکتے۔ عدالت نے فریقین کو تصفیہ کی تجویز دی، تاہم یادیو نے اسے قبول کرنے سے انکار کیا۔ انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے کہا، ’میں جذباتی نہیں ہوں، مجھے پانچ بار اور جیل بھیج دیں۔‘ واضح رہے کہ یہ تنازع 2010 سے جاری ہے، جب نامور کامیڈین نے فلم سازی کی دنیا میں قسمت آزمانے کیلئے اپنی فلم اتا پتہ لاپتہ کے لیے پانچ کروڑ روپے کا قرض لیا تھا۔ یہ فلم بری طرح ناکام رہی اور مالی تنازع بڑھ کر 9 کروڑ روپے تک جا پہنچا۔ 2018 میں ٹرائل کورٹ نے راجپال یادیو کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی، جسے 2019 میں برقرار رکھا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments