جنوبی بھارت کی تامل فلموں کے معروف اداکار جوزف وجے چندرا شیکھر المعروف وجے کے سیکیورٹی اسٹاف نے تامل ناڈو کے مادو رائے ایئرپورٹ پر اس وقت ایک پرستار پر بندوق تان لی جب اس نے وجے کے قریب جانے کی کوشش کی۔ سوشل میڈیا پر اس صورتحال کو ڈراؤنا اور پریشان کن قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ اداکار اور تامل ناڈو کی علاقائی سیاسی جماعت تمیلاگا ویٹری کازاہغم کے سربراہ 51 سالہ وجے حال ہی میں زیر تکمیل فلم کوڈائیکنال کی شوٹنگ سے جب مادو رائے ایئرپورٹ پہنچے تو انھوں نے وہاں موجود لوگوں اور پرستاروں کی جانب دیکھ کر ہاتھ لہرایا۔ اس موقع پر ایک پرستار نے انکے قریب جانے کی کوشش کی، تو انکے باڈی گارڈ نے اپنی بندوق نکال کر اس پر تان لی اور اسے پکڑ کر پیچھے کیا، جس سے سوشل میڈیا صارفین صدمے کا شکار ہوئے اور اسے ڈراؤنا قرار دیا۔ تاہم مذکورہ بالا پرستار کا اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اسے نہیں معلوم تھا کہ ان کے پاس بندوق ہے، انھوں نے یہ سیکیورٹی کی وجہ سے کیا ہوگا اور میں نہیں سمجھتا کہ انھوں نے کچھ غلط کیا۔
Source: Social media
حزب اللّٰہ کا جھنڈا لہرانے پر آئرش ریپر پر فردِ جرم عائد
ورسٹائل اداکار مکل دیو 54 سال کی عمر میں چل بسے
اے پی جے عبد الکلام کی بائیوپک کا اعلان، دھنُش نبھائیں گے ’میزائل مین کا کردار‘
سلمان خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش، ایک خاتون سمیت دو افراد پولیس حراست میں
لندن: ماہرہ خان کو نئی فلم کے پروموشنل ایونٹ پر ہراسانی کا سامنا
شکیرا کا نیو جرسی کنسرٹ پرستاروں کیلئے خسرہ کے ممکنہ خطرے میں تبدیل