Entertainment

اداکار و پروڈیوسر دلیپ راج دل کے دورے کے سبب 47 برس کی عمر میں چل بسے

اداکار و پروڈیوسر دلیپ راج دل کے دورے کے سبب 47 برس کی عمر میں چل بسے

کنڑ انڈسٹری کے اداکار و پروڈیوسر دلیپ راج دل کا شدید دورہ پڑنے کے باعث آج صبح 47 برس کی عمر میں چل بسے۔ میڈیا کے مطابق اداکار کے اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ دلیپ راج کو اچانک دل کا شدید دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز انہیں بچانے میں ناکام رہے۔ میڈیا کے مطابق دلیپ راج کو 2007ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ملانا‘ میں معروف اداکار پونیت راج کمار کے ساتھ کام کرنے کے بعد شہرت ملی تھی۔ اُنہوں نے ’یو ٹرن‘ اور ’بوائے فرینڈ‘ سمیت کئی کامیاب فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے پروڈکشن کے شعبے میں قدم رکھا اور اپنے بینر ’ڈی آر کری ایشنز‘ کے تحت متعدد ٹی وی سیریلز بھی تیار کیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments