Entertainment

اداکارہ نورا فتحی ٹریفک حادثے میں زخمی، ’ڈرائیور نشے میں تھا‘

اداکارہ نورا فتحی ٹریفک حادثے میں زخمی، ’ڈرائیور نشے میں تھا‘

مشہور بالی وڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتحی ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئیں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق پو واقعہ امبولی کے مضافاتی علاقے میں دوپہر کے وقت تقریباً دو بجے پیش آیا، اس وقت اداکارہ اپنی گاڑی میں ڈرائیور کے ہمراہ سنبرن میوزک فیسٹیول میں جا رہی تھیں، جہاں انہوں نے پرفارم کرنا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اچانک ایک تیز رفتار گاڑی ایک طرف سے آئی اور ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا اور نورا فتحی کو چوٹیں آئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹکرانے والی گاڑی کا ڈرائیور فرار ہو گیا تھا جس کو بعدازاں گرفتار کیا گیا۔ اس کا نام وینے سکپل ہے اور گاڑی چلاتے وقت وہ نشے میں تھا۔ انڈین ٹریبیون نے ایک سورس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کے بعد اداکارہ نورا فتحی کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا چیک اپ کیا گیا اور ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ان کو بہت معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ سورس کے مطابق چیک اپ کے بعد وہ میوزک فیسٹیول میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئیں۔ نورا فتحی اپنی اداکاری علاوہ ڈانس کے لیے بھی بہت مشہور ہیں۔ وہ متعدد فلموں میں کام کر چکی ہیں اور میوزک کنسرٹس میں بھی پرفارم کرتی رہتی ہیں۔ رواں برس انہوں نے کافی کامیابیاں سمیٹیں، انہوں نے امریکہ مشہور شو دی جمی فالن شو میں بھی پرفارمنس دی جس کو بہت پسند کیا گیا۔ اسی طرح رواں برس انہوں نے دو ساؤتھ انڈین فلموں ’کنچنا فور‘ اور ’کے ڈی، دی ڈیول‘ میں بھی کام کیا جبکہ ان کی نئی ویب سیریز ’دی رائلز‘ بھی فینز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments