Entertainment

اداکارہ نے والدین کی جانب سے شادی پر دباؤ ڈالنے پر خودکشی کرلی

اداکارہ نے والدین کی جانب سے شادی پر دباؤ ڈالنے پر خودکشی کرلی

اداکارہ نندنی نے والدین کی جانب سے مرضی کے خلاف شادی کیلئے دباؤ ڈالنے پر خودکشی کرلی۔ میڈیا کے مطابق کنڑ اور تامل ٹیلی ویژن کی اداکارہ نندنی سی ایم نے بنگلورو میں اپنے گھر میں خودکشی کرلی، مرنے سے پہلے انہوں نے ایک تحریری نوٹ بھی چھوڑا ہے۔ اداکارہ نے تحریری نوٹ والدین کے نام لکھا، جس میں کہا گیا کہ وہ شادی کے لیے دباؤ کا شکار تھی اور ذہنی طور پر اس کے لیے تیار نہیں تھی، جبکہ دیگر مسائل کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار بھی تھی۔ فی الحال نندنی کی موت کے حقیقی اسباب کے حوالے سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔ رپورٹس کے مطابق نندنی نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ والدین مجھے مرضی کے خلاف شادی پر مجبور کر رہے تھے، میں جذباتی طور پر دباؤ میں تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نوٹ کے مواد کو تحقیقات کے دوران جانچ کے لیے لیا گیا ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ایک المناک اتفاق نندنی حال ہی میں تامل سیریل گوری میں نظر آئی تھیں، جس میں ان کے کردار کو زہر پیتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جس کے بعد اس منظر نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے، تاہم حکام نے اس سین کو ان کی موت کے حالات سے جوڑنے سے انکار کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments