اداکارہ اور پون کلیان کی سابقہ اہلیہ رینو دیسائی پریس کانفرنس پر آنے والے تبصروں پر طیش میں آگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 44 سالہ رینو دیسائی نے حیدرآباد میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے مسئلے پر پریس کانفرنس میں جذباتی انداز میں گفتگو کی تھی۔ انہوں نے اس موقع پر معاشرے کے دہرے معیار پر سوال اٹھایا تھا کہ لوگ آوارہ کتوں کے معاملے پر تو فوری ردعمل دیتے ہیں مگر مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں، سڑکوں کے عدم تحفظ، قتل اور ریپ جیسے سنگین مسائل پر خاموش رہتے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک شخص کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تو معاملہ مزید بگڑ گیا، بعد میں سوشل میڈیا پر جس نوعیت کے تبصرے آئے تو وہ شدید غصے میں آگئیں۔ اس معاملے میں رینو ڈیسائی نے ایک وضاحتی ویڈیو بھی جاری کی، انہوں نے سوشل میڈیا ٹرولز کو جنہوں نے ان کی ذاتی زندگی، سابقہ شوہر اور بچوں کو نشانہ بنایا بلکہ موت کی بددعائیں تک دیں، تو جواب دیا ہے۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کی جدوجہد سیاست یا ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ انسانی جان کی قدر کے لیے ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود