Entertainment

اداکار کا سلمان خان کیخلاف بیان دینے کی شرط پر فلم چھوڑنے کا انکشاف

اداکار کا سلمان خان کیخلاف بیان دینے کی شرط پر فلم چھوڑنے کا انکشاف

اداکار سونو مشرا نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے فلم ’کالا ہرن: دی بیٹل فار لیگیسی‘ کی شوٹنگ شروع ہونے کے 2 دن بعد ہی چھوڑ دی تھی کیونکہ معاہدے میں شرط رکھی گئی تھی کہ میں سلمان خان کے خلاف میڈیا میں بات کروں۔ میڈیا کے مطابق سونو مشرا نے بتایا ہے کہ مجھے سلمان خان کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی اور میں اس موقع پر خوش تھا، تاہم جب مجھے معاہدے کی تفصیلات دکھائی گئیں تو معلوم ہوا کہ فلم کا مقصد سلمان خان کے خلاف ایک خاص تاثر قائم کرنا ہے جس پر میں نے منصوبے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ اداکار کا کہنا ہے کہ ایسی شرائط میرے پیشہ ورانہ اصولوں کے خلاف ہیں، اس لیے میں نے فلم چھوڑ دی۔ اُنہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فلم سازوں کی جانب سے مجھ پر قانونی دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار گووند نام دیو نے بھی فلم سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے فلم کے اصل مقصد سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا اور ٹریلر دیکھنے کے بعد محسوس ہوا کہ مجھے گمراہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سلمان خان نے فلم کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فلم میں میری شخصیت اور حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ یہ تنازع 1998ء کے کالا ہرن کے شکار کے مقدمے کے پسِ منظر میں سامنے آیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments