جنوبی بھارت کی تیلگو، ملیالم اور تامل فلموں کی اداکارہ انوپما پرمیشورن نے ایک 20 سالہ لڑکی کے خلاف ان کی جعلی اور ایڈٹ شدہ تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر قانونی کارروائی شروع کی ہے۔ اپنے انسٹا گرام کے ذریعے 29 سالہ انوپما نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس لڑکی کی کم عمری کو دیکھتے ہوئے اس کی شناخت ظاہر کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ انوپاما کے مطابق حال ہی میں انہیں ایک انسٹاگرام پروفائل کے بارے میں پتہ چلا، جو ان کے اور ان کے خاندان کے بارے میں انتہائی نامناسب اور جھوٹا مواد شیئر کر رہا تھا جبکہ اس اکاؤنٹ نے ان کے دوستوں اور ساتھی اداکاروں کو بھی ٹیگ کیا ہوا تھا۔ ان پوسٹوں میں کمپیوٹر اینیمیشن سے بنائی گئی تصاویر اور بے بنیاد الزامات شامل تھے، انہوں نے کہا اس انداز سے انہیں ہراساں کرنا انتہائی تکلیف دہ تھا۔ انوپما پرمیشورن کے مطابق ان پوسٹس کو مزید جانچا گیا تو پتہ چلا کہ اسی لڑکی نے کئی جعلی اکائونٹ بنا رکھے ہیں تاکہ میرے خلاف جھوٹے دعوے کیے جاسکیں۔ جس کے بعد ریاست کیرالہ کی سائبر کرائم پولیس کے پاس شکایت فائل کی گئی جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان سرگرمیوں کے پیچھے موجود شخص کی شناخت کی جو کہ تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی نکلی۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد