Entertainment

اداکار راہول بینرجی  سمندر میں ڈوب کر ہلاک

اداکار راہول بینرجی سمندر میں ڈوب کر ہلاک

اداکار راہول ارونودی بینرجی اتوار کو اوڑیسہ کے ساحل پر کشتی کے ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ 43 سالہ بینرجی زیادہ تر بنگالی فلموں اور ٹیلی ویژن شوز میں کام کرتے تھے۔ میڈیا کے مطابق وہ تلساری کے علاقے میں ایک شوٹنگ کے سلسلے میں آئے تھے جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق راہول بینرجی کشتی میں سوار تھے کہ اچانک سمندر میں گر گئے، ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور انہیں سمندر سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ پریانکا سرکار اور ایک بیٹا شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments