Entertainment

ابھیشیک نے ایشوریا کو ’سول میٹ‘ قرار دے دیا

ابھیشیک نے ایشوریا کو ’سول میٹ‘ قرار دے دیا

بالی ووڈ جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے حال ہی میں اپنی شادی کی 19ویں سالگرہ منائی ہے۔ اس موقع پر ابھیشیک نے ایک انٹرویو میں ایشوریا کو اپنا سول میٹ قرار دیا اور خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتایا۔ ابھیشیک نے بتایا کہ وہ پہلی بار ایشوریا سے 2000ء کی فلم ’ڈھائی اکشر پریم کے‘ کے دوران ملے تھے، لیکن محبت کا آغاز فلم ’امراؤ جان‘ کے سیٹ پر ہوا۔ انہوں نے کہا، ’آج ایش صرف میری بیٹی آرادھیا کی ماں نہیں بلکہ میری سول میٹ بھی ہیں۔ 19 سال کا یہ سفر ایک خواب جیسا رہا ہے۔‘ نامور اداکار نے کامیاب شادی کا راز بتاتے ہوئے کہا، ’ہر رات سونے سے پہلے اپنی بیوی سے تین بار ’’سوری‘‘ کہنا نہ بھولیں۔‘ ابھیشیک اور ایشوریا نے 20 اپریل 2007 کو شادی کی تھی اور 2011 میں بیٹی آرادھیا کی پیدائش کے بعد والدین بنے۔ دونوں اپنی نجی زندگی کو زیادہ تر میڈیا سے دور رکھتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments