Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

ابھیشیک بچن نے ریئل اسٹیٹ کے میدان میں قدم رکھ دیا

Admin
By Admin
Jan 10, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

HOOGHLY KE KHANAKUL MEIN FLOOD KA KHOUFNAK MANZAR, KAI ILAQE PAANI MEIN DOOBE

ابھیشیک بچن نے ریئل اسٹیٹ کے میدان میں قدم رکھ دیا
ابھیشیک بچن نے ریئل اسٹیٹ کے میدان میں قدم رکھ دیا — January 10, 2026
بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے بالی ووڈ کے بعد اب ریئل اسٹیٹ کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

بالی ووڈ اداکار نے اپنے پرانے دوست اور فلم پروڈیوسر آنند پنڈت کے ساتھ ملکر ریاست گجرات میں ایک بڑے رہائشی اور تجارتی منصوبے میں شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ معاہدہ دو ایسی شخصیات کو یکجا کرتا ہے جو برسوں سے ذاتی اور پیشہ ورانہ اعتماد کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں اور اب اس اعتماد کو شہری ترقیات اور رئیل اسٹیٹ کی سمت میں لے جایا جا رہا ہے۔

آنند پنڈت کے نہ صرف ابھیشک بلکہ بچن خاندان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ وہ متعدد مواقع پر بگ بی امیتابھ بچن کے لیے اپنے جذباتی اور پیشہ ورانہ احترام کا اظہار کر چکے ہیں۔

اس سے قبل وہ ابھیشیک بچن کے ساتھ او ٹی ٹی ہٹ فلم دی بگ بل میں بھی کام کر چکے ہیں۔اب ان دونوں کے درمیان رئیل اسٹیٹ کا یہ معاہدہ ان کے تعلق کو فلم سازی سے آگے کاروبار تک بھی پھیلاتا ہے۔

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے بالی ووڈ کے بعد اب ریئل اسٹیٹ کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ بالی ووڈ اداکار نے اپنے پرانے دوست اور فلم پروڈیوسر آنند پنڈت کے ساتھ ملکر ریاست گجرات میں...

Source: social media

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn