Entertainment

ابھیشیک بچن نے اپنا فلمی کیرئیر بہتر بنانے والا راز بتادیا

ابھیشیک بچن نے اپنا فلمی کیرئیر بہتر بنانے والا راز بتادیا

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے وقت کے ساتھ تنقید کو سمجھنے کا اپنا انداز بدلا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 50 سالہ ابھیشیک بچن نے کہا کہ میں پہلے ناقدین کو منفی انداز میں دیکھتا تھا اور کہتا یہ میرے کام کو نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ اب مجھے اس بات کا احساس ہے کہ تنقید دراصل سیکھنے اور خود کو بہتر بنانے کا ذریعہ ہے، تنقید صرف منفی نہیں بلکہ تعمیری بھی ہوسکتی ہے۔ اداکار نے مزید کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ بطور فنکار میں اپنے دیکھنے والوں کے سامنے جوابدہ ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں نے ناقدین کو مخالف کے بجائے رہنما کے طور پر دیکھنا شروع کیا۔ ابھیشیک بچن نے یہ بھی کہا کہ سمجھدار انسان تنقید کو نظر انداز نہیں کرتا بلکہ اس سے سیکھتا ہے، یہی وہ چیز ہے جس نے مجھے اپنا کیرئیر بہتر بنانے میں مدد دی۔ اداکار نے 26 برس پہلے فلم ریفوجی سے بالی ووڈ میں کام رکھا، اُن کی مشہور فلموں میں بنٹی اور ببلی، دھوم سیریز، گرو، سرکار اور کبھی الوداع نہ کہنا شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments