Entertainment

اداکارہ تریشا کرشنن کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی

اداکارہ تریشا کرشنن کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی

تامل اور تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ تریشا کرشنن کے چنئی میں واقع گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تامل ناڈو کے ڈی جی پی کنٹرول روم کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ کے گھر اور بنگلادیشی ڈپٹی ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر بم نصب کیے گئے ہیں۔ ای میل موصول ہونے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ دونوں رہائش گاہوں پر سرچ آپریشن کیا، جس میں بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر ادارے شامل تھے۔ تاہم مکمل تلاشی کے بعد یہ دھمکی محض افواہ نکلی۔ واضح رہے کہ 43 سالہ تریشا جو بہت زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں، ان سے قبل سینئر اداکار رجنی کانت اور دھنوش کے گھروں کو بھی اسی نوعیت کی جعلی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں چنئی ڈی جی پی آفس کو متعدد بم کی جعلی دھمکیوں والی ای میلز موصول ہو چکی ہیں، جن میں معروف شخصیات کو نشانہ بنانے کا کہا گیا تھا۔ اب تک کی تحقیقات میں یہ تمام دھمکیاں بے بنیاد ثابت ہوئی ہیں۔ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دوسری جانب تریشا کی اداکار وجے کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں موجودگی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کے بعد مختلف قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وجے کی اہلیہ سنگیتا نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے اور الزام لگایا ہے کہ وجے کا تریشا کے ساتھ کچھ معاملہ ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments