National

’’اب میرا کوئی خاندان نہیں، تیجسوی یادو سے پوچھیں سوال ، مجھےنکالا گھر سے …‘‘،   ناراض روہنی آچاریہ کی ویڈیو سامنے آئی

’’اب میرا کوئی خاندان نہیں، تیجسوی یادو سے پوچھیں سوال ، مجھےنکالا گھر سے …‘‘، ناراض روہنی آچاریہ کی ویڈیو سامنے آئی

اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد بہار سے بڑی خبر سامنے آئی ہے، جہاں لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کی بیٹی روہنی آچاریہ نے سیاست چھوڑنے اور خاندان سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا:’’اب میرا کوئی خاندان نہیں ہے۔ آپ سنجے یادو، رمیز اور تیجسوی یادو سے پوچھ سکتے ہیں۔ انہی لوگوں نے مجھے خاندان سے باہر نکالا ہے۔‘‘ روہنی آچاریہ نے اپنے بھائیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا: ’’وہ کوئی ذمہ داری لینا نہیں چاہتے… پورا ملک پوچھ رہا ہے کہ پارٹی کیوں ناکام ہوئی۔ جب آپ سنجے یادو اور رمیز کا نام لیتے ہیں تو آپ کو گھر سے باہر کر دیا جاتا ہے، رسوا کیا جاتا ہے اور یہاں تک کہ مارا بھی جاتا ہے۔‘‘ روہنی آچاریہ کا یہ بیان بہار اسمبلی انتخابات میں آر جے ڈی کی شکست کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس سے پہلے بھی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں روہنی آچاریہ نے اپنے خاندان اور پارٹی کے لیڈروں کے خلاف کئی بار اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ خاندان کے اندر کی سیاست اور فیصلوں میں مداخلت نے انہیں مجبور کیا ہے۔ اس واقعے سے یادو خاندان میں دراڑ واضح ہو گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments