بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے دبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران انکشاف کیا کہ وہ اب بھی ایک 1 بی ایچ کے (ایک بیڈ روم، ایک ہال اور ایک کچن) کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں، جس پر مداحوں نے انہیں گراؤنڈڈ قرار دیا۔ سلمان خان نے یہ بات دبئی میں مشہور شخصیات کی تقریب کے دوران بتائی، انہوں نے اپنی سادگی پر مبنی رہائش کے بارے میں بات کر کے بہت سے لوگوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔ واضح رہے کہ سلمان خان کے ہم عصر سپر اسٹار شاہ رخ خان کا بنگلہ منت ممبئی کی سب سے مشہور اور نمایاں جگہوں میں سے ایک ہے جبکہ سینئر ترین اسٹار امیتابھ بچن کا گھر بھی خاصی شہرت رکھتا ہے۔ اسی طرح ایک زمانہ تھا جب ماضی کے سپر اسٹار راجیش کھنہ کا بنگلہ آشیرواد بےحد مقبول تھا۔ تاہم اس سب کے درمیان سلمان خان نے اپنے پورے خاندان کے ساتھ اپنے اپارٹمنٹ میں ہی رہنے کو ترجیح دی ہے۔ سلمان خان نے اس براہ راست گفتگو میں کہا تھا کہ وہ اس سنگل روم اپارٹمنٹ میں بالکل ٹھیک ہیں۔ ان کے اس بےساختہ اعتراف پر حاضرین نے زور دار تالیاں بجائیں۔ سلمان خان نے پر سکون انداز میں کہا کہ ان کے لیے آسودگی اور مانوسیت فضول خرچی سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے اپنے اس نظریے کو دہرایا کہ میرے پاس وہ سب کچھ ہے جس کی مجھے ضرورت ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں