اٹاوہ 30 جنوری: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں فشرون علاقہ میں واقع شمس الدین کے مزار کے معاملے میں ضلع انتظامیہ نے 2 فروری کو مجوزہ عرس کے انعقاد کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ زمین سے متعلق معاملے کے تصفیے تک کسی بھی طرح کے پروگرام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مزار کی دیکھ بھال کرنے والے فتح الٰہی کو محکمہ جنگلات کی جانب سے زمین سے متعلق دستاویزات 22 جنوری تک پیش کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا، تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود مطلوبہ ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔ اسی دوران عرس کے انعقاد کی اجازت کے لیے سٹی مجسٹریٹ کو درخواست دی گئی تھی، جس پر پولیس، محکمہ جنگلات اور انٹیلی جنس محکمہ سے مشترکہ رپورٹ طلب کی گئی۔ محکمہ جنگلات نے مزار تک جانے والے راستے پر پانچ مقامات پربیریکیڈنگکر کے آمد و رفت محدود کر دی ہے اور علاقے میں نگرانی بڑھا دی گئی ہے ۔ اس کے باوجود کچھ افراد عقیدت کے لیے وہاں پہنچتے دیکھے گئے ۔ مقامی سطح پر عرس منسوخ ہونے سے مایوسی کا ماحول ہے ۔ ضلع جنگلات افسر وکاس نائیک نے بتایا کہ نوٹس کے جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔ جواب موصول ہونے کے بعد قانونی عمل کے تحت آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ریزرو جنگلاتی رینج میں کسی بھی غیر قانونی تعمیر یا تقریب کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو