دہلی فسادات معاملے میں ملزم اور جے این یو کے طالب علم رہے عمرخالد کو بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے عمرخالد کو بہن کی شادی میں شامل ہونے کے لئے عبوری ضمانت دی ہے۔ یہ ضمانت 16 سے 29 دسمبر تک کے لئے ملی ہے۔ دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ نے عمرخالد کو ضمانت دی ہے۔ عدالت نے ضمانت دیتے ہوئے کچھ شرائط بھی طے کی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ اس دوران عمرخالد سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔ وہ صرف اپنے اہل خانہ، دوستوں اوررشتہ داروں سے ملاقات کرسکیں گے۔ ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ اس بات کودھیان میں رکھتے ہوئے کہ شادی عرضی گزارکی سگی بہن کی ہے، اس لئے عرضی منظورکی جاتی ہے۔ عرضی گزاروں کو 16 دسمبر سے 29 دسمبرتک 20 ہزارروپئے کے پرسنل بانڈ اوراتنی ہی رقم کے دوضمانت داروں کے ساتھ کچھ شرائط پرعبوری ضمانت دی جاتی ہے۔ اس سے پہلے عمرخالد، شرجیل امام، گلفشاں فاطمہ کی ضمانت عرضی بھی سپریم کورٹ میں داخل کی گئی تھی، جس پرزبردست بحث ہوئی۔ عدالت نے سماعت کے بعد ضمانت عرضی پرفیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ 16 دسمبرسے 29 دسمبر تک ملی ضمانت عدالت نے کہا کہ ضمانت کے دوران عمرخالد اپنے گھرپر یا ان مقامات پر رہیں گے، جہاں شادی کی رسومات ہوں گی۔ واضح رہے کہ عمرخالد نے 14 دسمبر سے 29 دسمبر تک ضمانت مانگی تھی۔ ان کی بہن کی شادی 27 دسمبرکو ہے۔ عمرخالد کوستمبر2020 میں گرفتارکیا گیا تھا۔ عمرپرمجرمانہ سازش، فساد پھیلانے، غیرقانونی جلسے کرنے اورساتھ ہی غیرقانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ (یواے پی اے) کے تحت کئی دیگرجرائم کا ملزم بنایا گیا تھا۔ آج ملی ضمانت سے پہلے عمرخالد کو اس سے پہلے دسمبر 2024 میں چچازاد بھائی کی شادی میں شامل ہونے کے لئے 7 دنوں کی ضمانت دی گئی تھی۔ یہاں اہم بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے 10 دسمبر کواس معاملے میں عمرخالد اورپانچ دیگرملزمین کے ذریعہ داخل مستقل ضمانت عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ اس دوران عرضی گزارنے عدالت میں 5 سال سے زیادہ کی حراست اورٹرائل میں تاخیر کا حوالہ دیا تھا۔ وہیں دہلی پولیس نے اسے ’ریجیم چینج‘ کی پین انڈیا سازش بتایا تھا۔ ساتھ ہی واٹس اپ گروپس کا ذکرکیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ یہ تاخیرعرضی گزارکی وجہ سے ہوئی ہے۔ تعاون کرنے پرٹرائل دوسال میں مکمل ہوسکتا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو