National

عمر خالد بے قصور ہیں: دگ وجے سنگھ

عمر خالد بے قصور ہیں: دگ وجے سنگھ

بھوپال، 3 نومبر: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے مبینہ دہلی فسادات کے ملزم عمر خالد کی حمایت میں فیس بک پر ایک پوسٹ لکھ کر انہیں بے قصور قرار دیا اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔دگ وجے نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عمر خالد ایک پی ایچ ڈی اسکالر ہیں اور کسی بھی معیار پر انہیں ملک دشمن ثابت نہیں کیا جا سکا، لہٰذا ان کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے اور انہیں فوراً رہا کیا جانا چاہیے ۔دگ وجے کے اس بیان پر بی جے پی کے رکن اسمبلی رامیشور شرما نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دگ وجے کا برتا¶ بعض اوقات پاکستانی اور غیر ملکی طرز کا لگتا ہے ۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ دگ وجے سنگھ جتنی جلدی ہو پاکستان میں جا کر اپنا ڈیرہ ڈالیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments