نئی دہلی ۔3جنوری ( ایجنسیز )سپریم کورٹ پیر5 جنوری کو دہلی فسادات کی سازش کیس میں چھ ملزمین عمر خالد، شرجیل امام، گلفشہ فاطمہ، میران حیدر، شاداب احمد اور محمد سلیم خان کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ سنانے والی ہے۔اس فیصلے سے قبل نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی کی طرف سے جیل میں بند کارکن عمر خالد کو بھیجے گئے ہاتھ سے لکھے گئے نوٹ نے توجہ مبذول کرائی ہے۔ خالد، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کا ایک سابق طالب علم جو اس وقت غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کی دفعات کے تحت 2020 کے دہلی فسادات کیس کے سلسلے میں دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہے۔ممدانی کا نوٹ بعد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر منظر عام پر آیا آپ کے والدین سے مل کر خوشی ہوئی ہم سب آپ کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ اس نوٹ پر 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ نے دستخط کیے تھے جو حال ہی میں نیو یارک کے پہلے مسلمان شہری بنے۔خالد کی ساتھی بانوجیوتسنا لہڑی کے مطابق یہ نوٹ اس وقت لکھا گیا تھا جب خالد کے والدین صاحبہ خانم اور سید قاسم رسول الیاس دسمبر 2025 میں امریکہ گئے تھے۔ انہوں نے ممدانی اور کچھ دوسرے لوگوں سے امریکہ میں ملاقات کی اور ان کے ساتھ کافی وقت گزارا۔ تب ہی انہوں نے یہ نوٹ لکھا ۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو