Entertainment

طلاق کے بعد رینا گھر چھوڑ کر گئیں تو ڈیرھ سال تک شراب پیتا رہا، عامر خان

طلاق کے بعد رینا گھر چھوڑ کر گئیں تو ڈیرھ سال تک شراب پیتا رہا، عامر خان

اداکار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق کے بعد رینا دتہ گھر چھوڑ گئیں تو ڈیڑھ سال تک شراب پیتا رہا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق حالیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ پہلی اہلیہ رینا دتہ سے علیحدگی کے بعد شدید جذباتی دباؤ میں رہا اور اس دوران خود کو سنبھال نہ سکا تو شراب نوشی کا سہارا لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس رات میں نے پہلی بار شراب پی اور پھر یہ سلسلہ تقریباً ڈیڑھ سال تک روزانہ جاری رہا۔ اداکار نے بتایا کہ میں نے اس سے پہلے شراب نہیں پی تھی لیکن علیحدگی کے بعد ہر رات ایک بوتل پوری کی جو میرے لیے انتہائی غیرمعمولی بات تھی۔ واضح رہے کہ عامر خان اور رینا دتہ نے 1986 میں شادی کی تھی اور 2002 میں علیحدگی اختیار کر لی، دونوں کے 2 بچے جنید خان اور آئرا خان ہیں۔ بعد ازاں عامر خان نے 2005 میں ہدایت کار کرن راؤ سے شادی کی، تاہم یہ رشتہ بھی 2021 میں ختم ہو گیا، البتہ دونوں اپنے بیٹے آزاد کی مشترکہ پرورش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مارچ 2025 میں اپنی 60ویں سالگرہ سے قبل عامر نے اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کو عوامی سطح پر متعارف کروایا تب سے وہ مختلف تقریبات میں ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments