نئی دہلی: بھارت کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز عمان کے ساحل کے قریب تجارتی جہاز ’جی ایف ایس گلیکسی‘ پر ہونے والے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایک آفیشل بیان جاری کیا۔ وزارت کے مطابق جہاز پر سوار 11 بھارتی شہریوں میں سے 10 کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے، جبکہ ایک بھارتی شہری تاحال لاپتہ ہے۔ عمان میں بھارتی سفارت خانہ بھی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق جہاز کو آئی آر جی سی کے حملے کی وجہ سے نقصان پہنچا۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا، ’’جہاز پر سوار 11 بھارتی شہریوں میں سے اب تک 10 کو بچا لیا گیا ہے، جبکہ ایک بھارتی شہری کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔‘‘ وزارت نے کہا کہ خطے میں تجارتی جہازوں پر مسلسل حملے انتہائی تشویشناک ہیں اور یہ علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت اور سفارتی رابطوں کی حمایت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ جاری سفارتی کوششوں اور مذاکرات کو منطقی اور پُرامن طریقے سے انجام تک پہنچایا جائے تاکہ خطے میں امن و استحکام بحال ہو سکے۔ وزارت خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تجارتی جہازوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔ بین الاقوامی قوانین کے مطابق سمندری راستوں پر آزاد اور بلا رکاوٹ جہاز رانی اور تجارتی سرگرمیوں کو جلد از جلد بحال کیا جانا ضروری ہے۔ وزارت نے امدادی اور بچاؤ کارروائیوں میں تعاون پر عمانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ’’عمان میں ہمارا سفارت خانہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور جاری تلاش و بچاؤ کارروائی کے دوران عمانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ ہم ان کی بروقت مدد پر عمانی حکام کے شکر گزار ہیں۔‘‘ امریکی سینٹرل کمان کے مطابق، سائپرس کے پرچم بردار تجارتی جہاز جی ایف ایس گلیکسی پر آبنائے ہرمز میں ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور نے حملہ کیا۔ سینٹرل کمان کے مطابق حملے کے بعد جہاز کا ایک عملہ رکن لاپتہ ہو گیا، جبکہ جہاز میں آگ لگ گئی اور اس کے انجن کے حصے کو شدید نقصان پہنچا، جس کے باعث وہ اپنا سفر جاری رکھنے کے قابل نہیں رہا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات