National

عمان کے قریب جہاز پر حملے کے بعد ہندستان نے امریکی ناظم الامور کو کیا طلب، 3 ہندستانی لاپتا

عمان کے قریب جہاز پر حملے کے بعد ہندستان نے امریکی ناظم الامور کو کیا طلب، 3 ہندستانی لاپتا

عمان کے ساحل کے قریب تجارتی ٹینکر ’سیٹے بیلو‘ پر حملے کے بعد ہندستان نے نئی دہلی میں امریکہ کے ناظم الامور (چارج ڈی افیئرس) کو طلب کر کے سخت احتجاج درج کرایا ہے۔ اس حملے میں جہاز پر موجود 24 ہندستانی عملے کے ارکان میں سے 21 کو بحفاظت بچا لیا گیا، جبکہ 3 ہندستانی اب بھی لاپتا ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق جہاز پر کل 28 افراد سوار تھے، جن میں 24 ہندستانی شامل تھے۔ وزارت نے کہا کہ عمان میں ہندوستانی سفارت خانہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کی نگرانی کر رہا ہے۔ آج تک کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ میں امریکہ امور کے ایڈیشنل سکریٹری ناگ راج نائیڈو نے بدھ کو امریکہ کے ناظم الامور جیسن میکس کو طلب کیا۔ ملاقات کے دوران ہندستان نے جہاز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سمندر میں موجود اپنے شہریوں کی سلامتی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ امریکی حکام کی جانب سے اس معاملے پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانوی بحری سلامتی ادارے ایمبرے نے ابتدائی اندازے میں کہا ہے کہ یہ واقعہ ایران سے متعلق بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے لیے جاری امریکی کارروائیوں سے جڑا ہو سکتا ہے۔ بحری سلامتی سے وابستہ ایک اور ذریعے نے بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ جہاز امریکی میزائل حملے کا نشانہ بنا ہو، تاہم اس کی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں تجارتی جہازوں پر مسلسل حملے انتہائی تشویش ناک ہیں اور یہ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کا براہ راست نتیجہ ہیں۔ ہندوستان نے تمام فریقوں سے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے، جنگ بندی کی جانب پیش رفت اور سفارتی مذاکرات کے ذریعے تنازع کا حل نکالنے کی اپیل کی ہے۔ حکومت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی تجارتی راستوں کو جغرافیائی سیاسی کشیدگی سے محفوظ رکھا جانا چاہیے۔ وزارت کے مطابق تجارتی جہازوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے واقعات فوری طور پر بند ہونے چاہئیں اور بین الاقوامی سمندری قوانین کے مطابق اہم بحری راستوں پر جہاز رانی اور تجارت کو بلا رکاوٹ جاری رہنا چاہیے۔ رائٹرز کے مطابق پالاؤ کے پرچم والے اس آئل اور کیمیکل ٹینکر کے انجن روم میں آگ لگنے کی اطلاع عمان کے شہر صحار کے قریب ملی تھی۔ برطانوی ادارے وینگارڈ کے مطابق عمانی بحریہ نے ہنگامی کال موصول ہونے کے بعد فوری امدادی کارروائی شروع کی۔ جہاز کو آخری مرتبہ یکم جون کو عمان کے ساحل کے قریب دیکھا گیا تھا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments