Sports

عمان کے فاسٹ بولر نے شاہین آفریدی کا ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا

عمان کے فاسٹ بولر نے شاہین آفریدی کا ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا

عمان کے فاسٹ بولر بلال خان نے ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں تیز ترین سو وکٹیں لینے کا شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ 37 سالہ بلال خان نے 24 جولائی کو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو میں اومان اور نمبییا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے کرکٹ میں تیزترین 100 وکٹیں لینے والے بولر کے اعزاز سے محروم کیا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے لیفٹ آرم بلال خان کا یہ 49 واں ون ڈے میچ تھا جس میں انہوں نے عمان کی جانب سے کھیلتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 50 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر بن گئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کےد وران 31 اکتوبرکو کولکتہ میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر کا ورلڈ ریکارڈ توڑا تھا۔ پاکستانی پیسر کا یہ 51 واں ون ڈے میچ تھا۔ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے بولر ہونے کے ساتھ ساتھ بلال خان عمان کی جانب سے سو وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بھی ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments