نئی دہلی، 3 مئی: دہلی کے صفدر جنگ علاقے میں 30 سالہ عدالتی افسر امن کمار شرما کی ان کی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر خودکشی کرنے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق متوفی کے والد کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور واقعے کی وجوہات اور صورت حال جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ مسٹر شرما گھریلو تنازعات کی وجہ سے ذہنی تنا¶ میں تھے ۔ ایک رشتہ دار نے دعویٰ کیا کہ مسٹر شرما نے واقعہ کے دن رات تقریباً 10 بجے اپنے والد کو فون کیا تھا اور کہا تھا کہ اب ان کے لیے جینا مشکل ہوگیا ہے ۔ اس کے بعد ان کے والد الور سے روانہ ہوئے اور اسی روز دیر رات دہلی پہنچے ۔ رشتہ دار نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے مسٹر شرما کا اپنی بیوی کے ساتھ تنازع چل رہا تھا اور انہوں نے ہراسانی کی شکایت کی تھی۔ اہل خانہ کا یہ بھی الزام ہے کہ ان کی سالی اکثر ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتی تھیں، جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوتا گیا۔ ان کی سالی آئی اے ایس افسر ہیں اور وہ جموں میں تعینات ہیں۔ پولیس نے کہا کہ کیس کی تفتیش جاری ہے اور اہل خانہ کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ خودکشی کی اصل وجہ تفصیلی تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات