نئی دہلی: ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس نے عدالت کے اس تاریخی اور جرات مندانہ فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، جس کے تحت سنبھل کے سابق سی او انوج چودھری اور ان کے ساتھ 12 دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ اے۔ پی۔ سی۔ آر کے نیشنل سکریٹری ندیم خان نے میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ انصاف کی جدوجہد میں ایک اہم سنگِ میل ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ قانون کی بالادستی، اگرچہ تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، تاہم غالب ضرور آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ محض ایک قانونی کارروائی بھر نہیں ہے بلکہ ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال، پولیس کی مبینہ زیادتیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف ایک طویل اور صبر آزما جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اے۔ پی۔ سی۔ آر نے گزشتہ ایک برس کے دوران مسلسل حقائق اکٹھا کیے، تمام طرح کی مشکلات اور دقتوں کا سامنا کرتے ہوئے متاثرین کے بیانات قلم بند کیے گئے، قانونی نکات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا گیا اور عدلیہ کے سامنے پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے موقف کو مضبوطی سے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا یہ حکم واضح پیغام دیتا ہے کہ کوئی بھی عہدہ، وردی یا طاقت قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ اگر ریاستی اہلکار اپنے اختیارات کا غلط استعمال کریں گے تو انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف متاثرین کے لیے امید کی کرن ہے بلکہ پورے سماج کے لیے اس یقین کی تجدید بھی ہے کہ انصاف کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اے۔ پی۔ سی۔ آر اس موقع پر اپنی لیگل اور فیکٹ فائنڈنگ ٹیم، مقامی کارکنان اور ان تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتی ہے جنہوں نے اس جدوجہد میں ثابت قدمی، حوصلے اور پیشہ ورانہ دیانت کا مظاہرہ کیا۔ یہ کامیابی اجتماعی کوشش، مسلسل محنت اور اصولی موقف کا نتیجہ ہے۔ بیان میں آگے کہا گیا ہے کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ فیصلہ اختتام نہیں بلکہ شروعات ہے۔ اے۔ پی۔ سی۔ آر اس معاملے میں قانونی عمل کی مکمل نگرانی جاری رکھے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ایف آئی آر محض کاغذی کارروائی بن کر نہ رہ جائے۔ بلکہ ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے تک پہنچایا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اے۔ پی۔ سی۔ آر ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ ملک میں شہریوں کی آزادی، انسانی حقوق اور آئینی اقدار کے تحفظ کے لیے اپنی تمام تر جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گی، خواہ اس کے لیے کتنی ہی طویل قانونی لڑائی کیوں نہ لڑنی پڑے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو