National

عبداللہ اعظم کی مشکلات میں اضافہ، ایک نئے معاملہ میں عدالت نے سنائی 7 سال قید کی سزا

عبداللہ اعظم کی مشکلات میں اضافہ، ایک نئے معاملہ میں عدالت نے سنائی 7 سال قید کی سزا

اعظم خان کے بیٹے و سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ وہ 2 پین کارڈ معاملے میں پہلے ہی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، اور اب انھیں 2 پاسپورٹ رکھنے کے لیے بھی عدالت نے 7 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ اس کے علاوہ ان پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ آج سماعت کے دوران عبداللہ اعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ عبداللہ اعظم کے خلاف 2 پاسپورٹ کا معاملہ رکن اسمبلی آکاش سکسینہ نے سول لائنس تھانہ میں 2019 میں ہی درج کرایا تھا۔ ان کا الزام تھا کہ عبداللہ اعظم کے پاس 2 پاسپورٹ ہیں۔ ان میں سے ایک پاسپورٹ کا استعمال وہ بیرون ملک سفر میں بھی کر چکے ہیں۔ یہ معاملہ ایم پی-ایم ایل اے مجسٹریٹ کورٹ میں زیر غور تھا۔ اس کیس میں درج مقدمہ کو منسوخ کرنے کے لیے عبداللہ اعظم نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا، لیکن وہاں سے انھیں راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اس معاملے کی سماعت از سر نو شروع ہوئی۔ 5 دسمبر کو رامپور کورٹ نے 2 پاسپورٹ معاملے میں اپنا فیصلہ سنایا۔ سماعت کے لیے سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انھیں قصوروار قرار دیتے ہوئے 7 سال جیل کی سزا سنائی اور 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments