National

عازمین حج کے فضائی کرایوں میں اضافہ کی رقم حکومت ادا کرے گی۔ حکومت تلنگانہ کا انقلابی فیصلہ

عازمین حج کے فضائی کرایوں میں اضافہ کی رقم حکومت ادا کرے گی۔ حکومت تلنگانہ کا انقلابی فیصلہ

حیدرآباد (منصف نیوز ڈیسک) ریونت ریڈی حکومت نے سنٹرل حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کے فضائی کرایوں میں فی کس دس ہزار روپے اضافہ کے باعث عازمین پر عائد بوجھ کا مداوا کرتے ہوئے اضافی رقم سرکاری طور پر ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Geographic Reference حکومت کے قریبی ذرائع کے مطابق چیف منسٹر مسٹر اے ریونت ریڈی کی صدارت میں آج منعقدہ کابینہ اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ عازمین حج کے فضائی کرایوں میں اچانک اضافہ سے پیدا شدہ صورت حال کا جائزہ لیا گیااور فیصلہ کیا گیا کہ تلنگانہ ریاست سے تعلق رکھنے والے تقریباً 6,650 عازمین کی جانب سے اداشدنی فی کس 10,000 روپے حکومت تلنگانہ کی جانب سے ادا کئے جائیں۔ یاد رہے کہ عازمین کی روانگی سے چند دن قبل سرکلر نمبر جاری کرتے ہوئے مغربی ایشیاجنگ کے باعث ایویشن ٹربائن فیول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کی دہائی دی اور فی عازم 10,000 روپے وصول کرنے کافیصلہ کیا جس کے لئے 15 /مئی تک کی مہلت دی حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے اچانک عائد کردہ اس اضافی بوجھ سے بہت سے عازمین حج پریشان ہوچکے تھے۔ کانگریس پارٹی اور دیگر پارٹیوں نے اگرچہ اس اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا مگر ابھی تک مرکزی حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے ریونت ریڈی حکومت نے فیصلہ کیا کہ اضافی رقم کا بوجھ ریاست کے عازمین حج پر ڈالنے کی بجائے حکومت خود برداشت کرے گی اور جو بھی رقم ہوگی وہ سرکاری طور پر ادا کردی جائے گی۔ اس طرح حکومت‘ سنٹرل حج کمیٹی کو تقریباً 6.65 کروڑ رپے ادا کرے گی۔ حکومت کے اس اقدام سے عازمین حج کو بڑی راحت ملے گی چونکہ اچانک فی عازم حج پر 10,000 روپے کا بوجھ عائد ہورہا تھا جس کی وجہ سے ایسے عازمین کو ایک بڑی رقم ادا کرنی پڑرہی تھی جن کے گھرانے سے پانچ یا اس سے زائد ارکان حج ادا کرنے والے ہیں۔ تلنگانہ کے عازمین حج کو امسال 3.60 لاکھ روپے کا خرچ آرہا تھا جس میں مزید دس ہزار روپے کا اچانک اضافہ کردیا گیا۔ اس طرح ان کے سفر حج کے مصارف بڑھ کر فی کس 3.70 لاکھ روپے تک پہنچ رہے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments