National

اعظم خان نے حکومت کی جانب سے تحریری یقین دہانی نہ کرانے پر ’وائی کیٹیگری‘ سکیورٹی لینے سے کیا انکار

اعظم خان نے حکومت کی جانب سے تحریری یقین دہانی نہ کرانے پر ’وائی کیٹیگری‘ سکیورٹی لینے سے کیا انکار

رام پور (اتر پردیش) سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان نے منگل کے روز کہا کہ وہ ’وائی کیٹیگری‘ سکیورٹی صرف اسی صورت میں قبول کریں گے جب انہیں حکومت کی جانب سے اس بارے میں تحریری یقین دہانی دی جائے۔ اعظم خان حال ہی میں سیتاپور جیل سے رہائی کے بعد رام پور پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’مجھے ابھی تک کوئی تحریری اطلاع نہیں ملی ہے۔ میں نے کانسٹیبل سے بھی کہا کہ جب تک تحریری یقین دہانی نہیں دی جاتی میں سکیورٹی قبول نہیں کر سکتا۔‘‘ اعظم خان نے سکیورٹی پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تجربات نے انہیں محتاط رہنا سکھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’میری حالت نے مجھے یہ سکھایا ہے کہ محتاط رہوں۔ مجھ پر سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضے کے الزامات لگائے گئے، حکومت نے انہیں ہٹایا، زمین حکومت نے دی تھی مگر سزا مجھے ملی، 21 سال کی قید اور 36 لاکھ روپے جرمانہ۔ اب میں کیسے مان لوں کہ یہ وردی والے لوگ حکومت کے ہیں جب تک تحریری یقین دہانی نہ ہو؟‘‘ اعظم خان نے مزید کہا کہ ان پر عائد 36 لاکھ روپے کے جرمانے کے بعد ان کی مالی حالت کمزور ہے اور وہ سکیورٹی اہلکاروں کے لیے گاڑی فراہم نہیں کرسکتے۔ ’’میری مالی حالت ایسی نہیں کہ میں سکیورٹی کے لیے گاڑی کا انتظام کر سکوں۔ وائی کیٹیگری سکیورٹی میں گاڑی، پٹرول سب کچھ فراہم کرنے کی گنجائش ہوتی ہے مگر میرے ساتھ ایسا نہیں کیا گیا۔‘‘

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments