سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان کوبڑی راحت ملی ہے۔ اعظم خان کودشمن کی جائیداد کے ریکارڈ سے چھیڑچھاڑکرنے کے معاملے میں ضمانت مل گئی ہے۔ دشمن کی پراپرٹی سے چھیڑچھاڑکرنے کے معاملے میں سیکشن کے اضافہ نے اعظم خان کی مشکلات کوبڑھا دیا تھا۔ ایم پی-ایم ایل اے سیشن کورٹ نے دشمن جائیداد کیس میں اعظم خان کوضمانت دے دی۔ اعظم خان اورعبداللہ اعظم کودفعہ 120-بی کے تحت نامزد کیا گیا تھا۔ 9 مئی 2020 میں دشمن کی جائیداد کے ریکارڈ کوخرد برد کرنے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ دوپین کارڈ کے معاملے میں 7-7 سال کی سزا رام پورجیل میں اعظم خان اورعبداللہ اعظم کاٹ رہے ہیں۔ اعظم خان کے وکیل ناصرسطان کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں سپلیمنٹری چارج شیٹ میں اعظم خان اوران کے بیٹے کا نام سامنے آیا تھا۔ اس سے قبل یہ مقدمہ دفعہ 420، 468 اور120-بی کے تحت درج تھا۔ اعظم خان کوٹرائل کورٹ نے اپریل 2025 میں ضمانت دی تھی۔ تاہم، مزید تحقیقات کے نتیجے میں آئی پی سی کی دفعہ 467، 471، اور201 کا اضافہ کیا گیا۔ 4 جولائی 2025 کواعظم خان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 467، 471 اور201 کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی۔ وکیل نے وضاحت کی کہ اس کیس میں دیگرلوگ پہلے ہی ضمانت پرہیں۔ صرف اعظم خان کے خلاف دفعات میں اضافہ کیا گیا تھا اوران بڑھی ہوئی دفعات میں انہیں ضمانت مل گئی ہے۔
Source: social Media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات