National

اعظم خان اور ان کی بیوی نے ’جوہر ٹرسٹ‘ سے خود کو کیا الگ، نکہت اخلاق کو سونپی ذمہ داری

اعظم خان اور ان کی بیوی نے ’جوہر ٹرسٹ‘ سے خود کو کیا الگ، نکہت اخلاق کو سونپی ذمہ داری

سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اعظم خان، ان کی بیوی سابق رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور چھوٹے بیٹے عبداللہ اعظم نے ’جوہر ٹرسٹ‘ سے خود کو علیحدہ کر لیا ہے۔ اب اس ٹرسٹ کی ذمہ داری اعظم خان نے اپنی بہن نکہت اخلاق کو سونپی ہے۔ بڑے بیٹے ادیب کو اعظم خان نے ٹرسٹ کا سکریٹری مقرر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئی مجلس عاملہ میں مشتاق احمد صدیقی نائب سربراہ، نصیر احمد خان جوائنٹ سکریٹری اور جاوید الرحمن خان خزانچی ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘ اعظم خان کے ڈریم پروجیکٹ ’جوہر یونیورسٹی‘ اور ’رامپور پبلک اسکول‘ کو آپریٹ کرتا ہے۔ اس ٹرسٹ میں اعظم خان صدر تھے، جبکہ ان کی بیوی تزئین فاطمہ سکریٹری تھیں۔ اعظم خان کے دونوں بیٹے ادیب اعظم اور عبداللہ اعظم اس ٹرسٹ میں بطور رکن اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ کستے قانونی شکنجہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اعظم خان نے بیٹے عبداللہ اور بیوی ڈاکٹر تزئین فاطمہ کے ساتھ خود کو جوہر ٹرسٹ سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اعظم خان کے جیل جانے کے بعد سے ہی ٹرسٹ میں انتظام و انصرام سے متعلق مسائل پیدا ہونے لگے تھے۔ تزئین فاطمہ نے بھی کافی وقت جیل کے اندر گزارا اور عبداللہ اعظم کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے۔ یہ تینوں کئی طرح کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ لہٰذا مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ کی نئی مجلس عاملہ تشکیل دے دی گئی۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار ایس این سلام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نکہت اخلاق کو ٹرسٹ کے صدر اور محمد ادیب اعظم کو سکریٹری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ واضح رہے کہ 2 پین کارڈ معاملہ میں سزا کاٹ رہے سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کی اپیل پر 22 جنوری کو عدالت میں سماعت نہیں ہو سکی۔ اس معاملہ کی سماعت اب 27 جنوری کو مقرر کی گئی ہے۔ عبداللہ اعظم کے 2 پین کارڈ معاملہ میں مجسٹریٹ کورٹ نے گزشتہ دنوں اعظم خان اور عبداللہ دونوں کو 7 سال کی قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ اس معاملہ میں فریق دفاع کی طرف سےس زا کے خلاف اور استغاثہ کی طرف سے سزا بڑھائے جانے کے لیے ایم پی-ایم ایل اے سیشن کورٹ میں اپیل داخل کی گئی ہے۔ جمعرات کو اسی معاملہ پر سماعت ہونی تھی، جو کہ نہیں ہو سکی۔ اب معاملہ کی سماعت 27 جنوری کو ہوگی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments