بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ اور کرن راؤ کے ساتھ گزرنے والے وقت کو یاد کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق اس حوالے سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ اب میری گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ قریبی وابستگی ہے۔ 60 سالہ عامر خان نے کہا ہے کہ خوش قسمت ہوں کہ میری ملاقات گوری سے ہوئی، جو میرے لیے بہت اہم ہیں اور جن کے ساتھ گہری دلی وابستگی رکھتا ہوں۔ میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے ماضی اور حال کے تعلقات کے بارے میں بتایا اور اپنی سابقہ بیویوں رینا دتہ، کرن راؤ اور گرل فرینڈ گوری سپراٹ کا محبت سے ذکر کیا۔ عامر خان نے کہا کہ میرے اور رینا کے دل میں ایک دوسرے کے لیے آج بھی محبت اور احترام موجود ہے۔ مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنی زندگی میں حاصل ہونے والی ترقی و کامیابی کا کریڈٹ کرن راؤ کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ خوش قسمت ہوں کہ مجھے گوری سپراٹ ملیں جن سے گہری دلی وابستگی رکھتا ہوں۔ عامر خان نے اپنی پہلی اہلیہ رینا دتہ کے بارے میں گفتگو میں کہا کہ اچھی تقدیر کے باعث زندگی میں بہت اچھے لوگ ملے، ہم دونوں نے اکٹھے کئی سال گزارے۔ ان کا کہنا ہے کہ محبت ایک بہت طاقت ور جذبہ ہوتا ہے اس میں زخموں کو مندمل کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے جبکہ نفرت بہت تھکا دیتی ہے، محبت امید دیتی ہے، کسی چیز کی پرواہ کرنے کا احساس دیتی ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود