مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور گوری اسپریٹ پہلی بار ایک ساتھ منظر عامر پر آگئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ حال ہی میں عامر خان نے 60 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی نئی گرل فرینڈ گوری اسپریٹ سے تعلقات کا انکشاف کیا تھاا ور تعلقات کی تصدیق کے بعد جوڑے کی پہلی بار میڈیا پر ایک ساتھ ویڈیو سامنے آئی ہے۔ میڈیا کے مطابق گزشتہ شب ممبئی میں ایک دفتر کے باہر عامر خان کو اپنی گرل فرینڈ گوری اسپریٹ کے ہمراہ دیکھا گیا۔ ویڈیو میں عامر خان کو گوری کے دفتر سے باہر نکلنے سے قبل ان کا انتظار کرتے اور پاپارازی کو ہاتھ ہلاتے دیکھا گیا جس کے بعد جیسے ہی گوری دفتر سے باہر نکلیں تو عامر خان ان کے ساتھ گاڑی میں سوار ہوکر چلے گئے۔ ا س سے قبل عامر خان نے گوری اسپریٹ سے تعلقات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ’میں کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھا جو مجھے سکون فراہم کرسکے اور گوری میں مجھے یہ سکون مل گیا‘۔ دوسری جانب گوری اسپریٹ نے بھی عامر سے محبت کیوں کی ؟ کے سوال پر بتایا تھا کہ ’میں اپنے لیے کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھی جو مہربان، شریف اور خیال رکھنے والا ہو‘۔ یاد رہے کہ عامر نے پہلی شادی فلم پروڈیوسر رینا دتہ سے کی تھی جن سے ان کے 2 بچے جنید اور ایرا خان ہیں، ان کی دوسری بیوی ہدایت کار کرن راؤ ہیں جن سے عامر نے 2005 میں شادی کی تھی اور دونوں کے درمیان 2021 میں علیحدگی ہوئی، کرن راؤ سے عامر کا بیٹا آزاد ہے۔
Source: social Media
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
پروین بابی شادی شدہ تھیں، شوہر پاکستان چلے گئے تھے، مہیش بھٹ کا انکشاف
'پٹھان" کے بعد اس مشہور جوڑی کی پھر سے 'کنگ' میں واپسی؟
گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا: بالی وڈ اداکار پریش راول کا عجیب و غریب انکشاف
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
'پٹھان" کے بعد اس مشہور جوڑی کی پھر سے 'کنگ' میں واپسی؟
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
شہناز گل نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے
پاریش راول کی سلمان خان کے اخلاق کی تعریف، عامر خان سے متعلق کیا کہا؟
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
’’کون سے نمبر کا بوائے فرینڈ ہے؟‘‘ شروتی ہاسن نے کیا جواب دیا؟