بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک بار پھر اپنی شائستگی اور خلوص سے مداحوں کے دل جیت لیے۔ عامر خان نے حال ہی میں اپنی پہلی اہلیہ رینا دتہ کی آرٹ نمائش میں اچانک پہنچ کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ نمائش نہرو سینٹر آرٹ گیلری میں جاری رہی۔ رینا دتہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا کہ ان کے سابق شوہر عامر خان نے بغیر اطلاع ان کی نمائش کا دورہ کرکے انہیں خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔ انہوں نے متعدد تصاویر بھی شیئر کیں جن میں عامر خان مہمانوں سے گھلتے ملتے اور آرٹ ورکس کا بغور جائزہ لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ مداحوں نے اس لمحے کو خاص اور خالص قرار دیتے ہوئے دونوں کے دوستانہ تعلق کو سراہا اور کمنٹس میں سابق جوڑے کے لیے محبت کا اظہار کیا، جبکہ رینا دتہ کی مصوری کو بھی تعریف کی اور نمائش کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان اور رینا دتہ کی محبت اس وقت پروان چڑھی تھی جب وہ پڑوسی تھے اور دونوں نے 1986 میں خاموشی سے شادی کر لی تھی۔ اس جوڑے کے دو بچے جنید خان اور ایرا خان ہیں۔ 16 برس اکٹھے گزارنے کے بعد دونوں 2002 میں علیحدہ ہوگئے، تاہم دوستی آج بھی برقرار ہے۔ بعد ازاں 2005 میں عامر خان نے فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی، جن سے ان کا بیٹا آزاد راؤ خان 2011 میں بطور سروگیسی پیدا ہوا۔ یہ شادی بھی 2021 میں اختتام کو پہنچی مگر تعلقات دوستانہ ہی رہے۔ 60 سالہ اداکار اس وقت گوری سپراٹ کے ساتھ رشتے میں ہیں اور رواں سال انہوں نے اپنے تعلق کو باضابطہ طور پر ظاہر بھی کیا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟