بالی ووڈ اداکار عامر خان گزشتہ ہفتے گلوکار اریجیت سنگھ کے گھر گئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ عامر خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اریجیت سنگھ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں اداکار کو گلوکار کے ساتھ بہت سنجیدگی سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ اریجیت! ہماری فلم ’ایک دن‘ کو اپنی آواز دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔ عامر خان نے یہ بھی لکھا ہے کہ آپ، آپ کے خاندان اور آپ کی ٹیم کے ساتھ گزرے 4 دن بہت حیرت انگیز محسوس ہوئے۔ یاد رہے کہ عامر خان گزشتہ ہفتے مغربی بنگال میں گلوکار اریجیت سنگھ کے آبائی گھر پہنچے تو یہ قیاس آرائیاں ہونا شروع ہو گئیں کہ اداکار نے گلوکار کو دوبارہ پلے بیک سنگنگ کے لیے منانا شروع کر دیا ہے۔ قیاس آرائیاں اس لیے ہونا شروع ہوئیں کیونکہ عامر خان نے اریجیت سنگھ کے گھر کا دورہ اس وقت کیا جب اُنہوں نے پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا تھا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں