Entertainment

عامر خان نے اریجیت کو دوبارہ پلے بیگ سنگنگ کیلئے منانا شروع کردیا؟

عامر خان نے اریجیت کو دوبارہ پلے بیگ سنگنگ کیلئے منانا شروع کردیا؟

اریجیت سنگھ کے پلے بیک گلوکاری چھوڑنے کے بعد عامر خان کی جانب سے گلوکار کو دوبارہ گائیکی پر آمادہ کرنے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔ مشہور بالی ووڈ اداکار عامر خان مغربی بنگال میں اریجیت سنگھ کے آبائی گھر مرشد آباد پہنچے، یہ دورہ اس وقت ہوا جب اریجیت سنگھ نے تقریباً ایک ہفتہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ پلے بیک گائیکی کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔ عامر خان کی آمد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ اداکار گلوکار کو اپنا فیصلہ بدلنے پر آمادہ کرنے آئے ہیں۔ وائرل ویڈیوز میں عامر خان کو گاڑی سے اترتے اور فوٹوگرافرز کو ہاتھ ہلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں وہ اپنی کار کے اندر بیٹھے ہیں جبکہ فوٹوگرافرز ان کی ایک جھلک کے لیے بےتاب نظر آتے ہیں۔ اگرچہ یہ کہا جا رہا ہے کہ عامر خان نے اریجیت سنگھ کو دوبارہ پلے بیک گائیکی شروع کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments