Entertainment

عامر خان کی کمائی اور شہرت سے مجھے کوئی آسانی نہیں ملی، عمران خان

عامر خان کی کمائی اور شہرت سے مجھے کوئی آسانی نہیں ملی، عمران خان

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے اداکار عمران خان نے اقربا پروری کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑدی اور کہا کہ ماموں کی شہرت میری نہیں ہے۔ 42 سالہ عمران نے اس خیال کو مسترد کیا کہ خاندانی تعلقات کی وجہ سے انہیں بالی ووڈ میں آسانیاں میسر آئیں۔ عمران خان جنہوں نے اپنا کیریئر تو بطور چائلڈ آرٹسٹ 1988 میں قیامت سے قیامت تک سے شروع کیا، لیکن بحیثیت ہیرو 2008 کی ہٹ فلم ’جانے تو یا جانے نہ‘ سے کیا۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران انھوں نے کیریئر کے اتار چڑھاؤ اور شہرت اور چکا چوند سے دوری اور اپنے ماموں کے ساتھ تعلقات پر گفتگو کی اور فلم انڈسٹری میں مالی جدوجہد کی حقیقتوں پر بھی اظہارِ خیال کیا۔ انھوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پہلی فلم کی کامیابی نے انہیں تیزی سے مشہور کیا، لیکن اس کے فوراً بعد کام ملنا کم ہوتا چلا گیا، پہلی ہٹ فلم کے بعد ان کی فیس میں وقتی طور پر اضافہ ضرور ہوا، مگر یہ تاثر کہ خاندانی تعلقات کی وجہ سے ان کے لیے سب کچھ آسان تھا، حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ عمران خان نے فلمی خاندان کا بچہ ہونے کے الزام پر کہا کہ لوگ اکثر یہ قیاس کرتے ہیں کہ میں عامر خان کا بھانجا ہوں تو مجھے یقینی طور پر مالی اور پیشہ ورانہ آسانیاں میسر آتی ہوں گی۔ انھوں نے اس تاثر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے ماموں فلم اسٹار ہیں، وہ میری ماں کے کزن برادر ہیں، ان کی کمائی میری نہیں اور نہ ہی پیسے میرے پاس آتے ہیں۔ اس موقع پر عمران خان نے فلم انڈسٹری میں آمدنی کے فرق کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ رنویر سنگھ اور رنبیر کپور بہت زیادہ کماتے ہیں جبکہ دیگر مناسب اجرت کے حصول کے لیے سرگرداں رہتے ہیں۔ فلم انڈسٹری سے ایک عشرے تک دور رہنے پر گفتگو میں انھوں نے تسلیم کیا کہ اب اس کے مالی اثرات مجھ پر پڑ رہے ہیں۔ جبکہ ماضی کے کچھ سال انھیں مسائل کا بھی سامنا رہا جس میں اہلیہ اونتیکا ملک سے علحیدگی بھی شامل ہے۔ اب وہ ہدایتکار ویر داس اور کوی شاستری کی ہیپی پٹیل: خطرناک جاسوس کے ذریعے کم بیک کی تیاری کر رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments